لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے معروف سوشل میڈیاانفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور سے باہرگرفتارکیاگیااوراب لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ پیکا کی دفعات شامل کی گئی ہیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی جس میں کاشف ضمیر ایک پولیس اہلکار کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اہلکار بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔