منشیات فروش یاسین عرف ٹیٹو منٹو پارک سے گرفتار

یاسین سے 1کلو 350 گرام چرس برآمد،ناجائزاسلحہ رکھنے پرمدثرکو حکیماں والابازارسے پکڑا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم یاسین عرف ٹیٹو کو خفیہ اطلاع پر منٹو پارک ریوارز گارڈن سے جبکہ ملزم مدثر کو ناجائز اسلحہ سمیت حکیماں والا بازار سے گرفتار کیا گیا۔منشیات فروش ملزم یاسین عرف ٹیٹو سے1 کلو 350 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ملزم طاہر سے 222 بور رائفل اور پستول 30 بور بمہ گولیاں برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔