ہربنس پورہ میں ملزمان کو سی سی ڈی اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا
ملزمان کی رکنے کی بجائے فائرنگ ،جوابی کارروائی ، دو زخمی حالت میں گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں ذرائع پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو سی سی ڈی اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیاملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران کراس فائرنگ میں دو ملزمان زخمی ہو گئے ملزمان کی شناخت راحیل اور علی حسن کے نام سے ہوئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی