اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس 7 اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈ لائن کے خلاف درخواست پر چیف ٹریفکآفیسر اسلامآباد کوآج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،شہری محمد ابی حسن کی درخواست پر سماعت کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ معاملہ ہنگامی اور عوامی نوعیت کا ہے، چیف ٹریفکآفیسر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ عدالت نے چیف ٹریفک افیسر کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو کر معاونت کرنے کی ہدایت کی۔