باجوڑ(آئی این پی ) باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، پولیس اہلکار بال بال بچ گیا۔ ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی سم کی حدود علاقہ زور بنڈی میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ اس پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔ مذکورہ پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے میں شہید کئے گئے تھے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔