اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے گئے

  راولپنڈی(آئی این پی )اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی جانب سے سکیورٹی سخت کرکے کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے گئے۔  پولیس کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن جاری ہے اور جب تک کارروائی مکمل نہیں ہوتی کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔سرچ آپریشن کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے۔