موٹروے پولیس نے یہ آپریشن سیکٹر کمانڈر کی نگرانی میں مکمل کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے ایم فائیو پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہیں۔یہ کارروائی جلالپور کے قریب کی گئی، جہاں ٹویوٹا ہائی لکس نمبر CAE-501 کو روکا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق گاڑی سے 192 پیکٹ منشیات برآمد ہوئے جن میں چرس اور گانجہ شامل ہے۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئیں۔موٹروے پولیس نے یہ آپریشن سیکٹر کمانڈر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ بروقت اور مؤثر کارروائی پر ڈی آئی جی دار علی خٹک نے موٹروے پولیس افسران کو سراہا۔