برکی میں ملزم زین العابدین اور شفیق گرفتار ، حوالات میں بند، لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل
مقتولہ کے بھائی وجیہہ کی مدعیت میں ملزمان زین العابدین، شفیق،سعدیہ کے خلاف فوری مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر سسرالیوں کے تشدد سے خاتون ام بانی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیاایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم زین العابدین اور شفیق کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق مقتولہ کے بھائی وجیہہ الحس کی مدعیت میں نامزد ملزمان زین العابدین، شفیق اور سعدیہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیاملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا