ساہیوال کینواحی گائوں آر108سیون کی ام کلثوم کو بیٹی کے سامنے جلایا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لے لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ساہیوال میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے بیٹی کے سامنے بہو کو آگ لگا کرقتل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے واقعہ کانوٹس لے کر ریجنل پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔بتایاگیاہے کہ ساہیوال کے نواحی گائوں آر 108 سیون میں ایک بچی کی ماں ام کلثوم کوسسرالیوں نے گھریلو تنازع پر آگ لگا دی گئی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایاگیا اسے تشویشناک حالت کے باعث لاہورریفرکیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہارگئی۔