افسوسناک طور پر بچہ بھی جاں بحق، ثنا کاچہرہ، بازو اورجسم ستر فیصد جھلسا ہوا تھا
ثنا کی چھ ماہ قبل مصطفی سے شادی ہوئی ، سسرالیوں نے جہیز کم لانے پر جلا ڈالا
سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،قاتلوں کی تلاش،پولیس کے چھاپے
فیروز والا(آ ئی این پی )فیروزوالا شہر میں ایک دلخراش واقعہ میں پانچ ماہ کی حاملہ ثنا کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کوشدیدجھلسنے کیب عد اسپتال منتقل کیاگیاتھا،لیکن دوران علاج وہ جانبرنہ ہوسکیں، افسوسناک طور پر بچہ بھی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ثنا کاچہرہ، بازو اورجسم تقریبا ستر فیصد جھلسا ہوا تھا,ابتدائی تحقیقات کے مطابق ثنا کی چھ ماہ قبل مصطفی سے شادی ہوئی تھی،ملزمان اس وقت فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔پولیس کے مطابق سسرالیوں نے ثنا کو جہیز کم لانے کی وجہ سے جلا ڈالا۔