پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کرتے ہیں: روسی وزارتِ خارجہ

پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کرتے ہیں: روسی وزارتِ خارجہ

روسی وزارتِ خارجہ نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ ان الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ حالیہ حملے میں پولینڈ کے علاقے یا کسی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ روسی ڈرونز کی زیادہ سے زیادہ رینج 700 کلومیٹر سے کم ہے، اس لیے وہ پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہو سکتے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ شواہد پولینڈ کی جانب سے پھیلائے گئے بیانیے کو غلط ثابت کرتے ہیں، جبکہ نیٹو سیکریٹری جنرل بھی اب تک اپنے دعوؤں کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔روس نے پیشکش کی ہے کہ اگر پولینڈ چاہے تو وزارتِ دفاع کی سطح پر براہِ راست مشاورت اور بات چیت کے لیے تیار ہے تاکہ کسی بھی غلط فہمی کو دور کیا جا سکے۔