یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ  اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کو براہِ راست جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اس نوعیت کی کسی بھی کارروائی کو جارحین کے ساتھ شراکت داری سمجھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی یورپی ملک نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تو اسے ایران کے خلاف اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا۔