نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں:ایرانی وزارتِ خارجہ

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں:ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران مکمل طور پر محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای بالکل صحت مند ہیں اور ان کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات کے پیشِ نظر سپریم لیڈر کا عوامی طور پر منظرِ عام پر نہ آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے اور یہ سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔