وینزویلا کا امریکا پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

وینزویلا کا امریکا پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

کراکس: وینزویلا کے وزیرِ دفاع جنرل ولادمیر پیڈرینو نے امریکی سیکریٹری دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی‘‘ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل پیڈرینو نے الزام عائد کیا کہ امریکی طیاروں نے وینزویلا کی سرحدوں کی غیر قانونی خلاف ورزی کی اور اس اقدام سے ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکا فوجی دباؤ ڈال کر وینزویلا کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم وینزویلا اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔حکومتِ وینزویلا نے امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری اقدامات اور جنگجوانہ رویے سے باز رہیں۔