وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز: قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز: قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور بقا قائداعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔

مریم نواز شریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ کا کردار صداقت، دیانت اور بے خوف قیادت کی روشن مثال ہے۔وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کے لیے ذات سے اوپر اٹھ کر قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت قائداعظم کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی منزل کی طرف ملک کو لے جا رہی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قوم کو قائد کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔