کسان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے:مریم نواز

کسان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے:مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور پنجاب کی زرخیز سرزمین رواں سال گندم کی بہترین پیداوار کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے متعارف کردہ کسان کارڈ نے صوبے کی زراعت کا رخ بدل دیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو 100 ارب روپے کے قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اب تک کسان عملی طور پر 65 ارب روپے استعمال کر چکے ہیں جبکہ کھاد کی خریداری پر 47 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ دسمبر میں یوریا کھاد کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 13 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن یوریا فروخت کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ نے نہ صرف زراعت بلکہ کھیتوں میں اعتماد کی فصل بھی بو دی ہے، اور کسان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔