زیرو ویسٹ ڈے: مریم نواز کا شہریوں سے ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کا مطالبہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

زیرو ویسٹ ڈے: مریم نواز کا شہریوں سے ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کا مطالبہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زیرو ویسٹ عالمی دن کے موقع پر ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، شہریوں سے پلاسٹک ترک کرنے اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جنہیں عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگلات اور سولر پارکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کے ذریعے زیرو ویسٹ اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ حکومت ماحولیاتی بہتری اور صاف ستھرے پنجاب کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔