امریکی ریپر کی ٹیسلا گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد، پولیس تحقیقات میں مصروف

امریکی ریپر کی ٹیسلا گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد، پولیس تحقیقات میں مصروف

لاس اینجلس: امریکی ریپر ڈی فار وی ڈی کی ٹیسلا گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

لاش کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹا گیا تھا اور گاڑی کئی دنوں سے مقامی ٹویارڈ میں موجود تھی۔پولیس کو اطلاع صبح کے وقت ملی کہ ایک گاڑی سے شدید بو آرہی ہے۔ گاڑی کی ڈگی کھولنے پر لاش برآمد ہوئی۔لاش کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔گاڑی وہی ٹویارڈ میں رکھی گئی تھی جو ایلون مسک کی حال ہی میں کھولی گئی نئی ٹیسلا ڈیز فیکٹری کے قریب ہے۔
20 سالہ ریپر ڈیوڈ انتھونی بروک عرف ڈی فار وی ڈی اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کر سکے۔ڈی فار وی ڈی کو 2022 میں ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے گانے کے بعد شہرت حاصل ہوئی تھی۔