اسلامپورہ کے علاقے میں 25 سالہ معروف ٹک ٹاکر اور بیوٹی شیئر کا کام کرنے والی ارشمہ کی لاش فلیٹ سے پھندا لگی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ارشمہ اکیلی رہائش پذیر تھی اور اس کا کوئی بھی ساتھی یا رشتہ دار موقع پر موجود نہیں تھا۔پولیس کے ایس پی سٹی، ارشد حیات کانجو کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارشمہ ممکنہ طور پر خودکشی کا شکار ہوئی ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چل سکے گا اور اس کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس واقعہ کے بعد علاقے میں افسوسناک اور غمگین ماحول پایا جا رہا ہے، اور علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ بات واضح ہو سکے کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا کسی اور محرک کی وجہ سے پیش آیا ہے۔