تھائی لینڈ: سفاری پارک میں شیروں نے زو کیپر پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا

تھائی لینڈ: سفاری پارک میں شیروں نے زو کیپر پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا

تھائی لینڈ کے سفاری ورلڈ پارک میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں شیروں نے زو کیپر پر حملہ کر کے اسے زندہ نِگل لیا۔

یہ واقعہ آج صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا جب زو کیپر اپنی جیپ سے باہر نکلا۔ کھلے انکلوژر میں موجود شیروں نے فوراً اس پر حملہ کر دیا۔ سیاح خوفزدہ ہو کر اپنی گاڑیوں کے ہارن بجانے لگے، لیکن حملہ روکنے میں ناکام رہے۔

واقعے کی تفصیلات:
پروفیسر تاوتچائی کنچانارِن، جو واقعے کے وقت موجود تھے، نے بتایا کہ زو کیپر تقریباً 3 منٹ تک پیٹھ کے بل کھڑا رہا، جس کے بعد ایک شیر نے اسے پکڑ لیا اور زمین پر گرا کر کھانے لگ گیا۔دیگر تین سے چار شیر بھی اس پر حملہ آور ہوئے۔حملہ تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا، جس دوران عملے نے بعد ازاں مداخلت کی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا، لیکن راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد ڈرائیو تھرو ایریا بند کر دیا گیا، جہاں زمین پر خون کے آثار دیکھے گئے۔ عینی شاہدین اور سیاح اس خوفناک منظر کو دیکھ کر شدید صدمے میں مبتلا ہو گئے۔