تھائی لینڈ کے صوبے تاک میں ایک میلے کے دوران دستی بم حملے میں 3 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، یہ حملہ گزشتہ شب ہوا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور پولیس کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی اس واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ تمام تہواروں پر سیکیورٹی تدابیر کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔