تھائی لینڈ میں ٹرین حادثہ، 22 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

تھائی لینڈ میں ٹرین حادثہ، 22 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے ملک کے شمال مشرقی حصے کی جانب جانے والی ایک مسافر ٹرین حادثے کے باعث پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تھائی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح صوبہ ناکھون راتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا، جو بنکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک کرین اچانک منہدم ہو کر گزرتی ہوئی ٹرین کے ایک ڈبے پر جا گری۔ کرین کے ٹکرانے سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور کچھ دیر کے لیے آگ بھی بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔