لاہورمیں سورج کی تیز کرنوں کی وجہ سے حبس اور گرمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسمی اثرات:
گرمی اور نمی کے باعث دن بھر حبس برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
کراچی اور بلوچستان کی صورتحال:
کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو دن بھر ہلکی سے تیز بارش جاری رہی۔بارش برسانے والے سسٹم کا اثر جام شورو، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی رہے گا۔اگلے چند گھنٹوں میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔