چین میں انفلوئنسر نے پبلک میں لیپ ٹاپ چھوڑ دیا

بیجنگ  (آئی این پی )پیرس کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹِنچو نے حال ہی میں چین میں ایک سوشل تجربہ کیا جو وائرل ہوگیا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں، انہوں نے اپنا لیپ ٹاپ 30 منٹ کے لیے مال میں چھوڑ دیا تاکہ دیکھیں کہ کوئی اسے چرا لے گا یا نہیں۔ ٹنچو دور سے یہ بھی جائزہ لیتا رہا کہ کوئی ان کے لیپ ٹاپ کو چھو بھی نہیں رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، کوئی بھی اس کے قریب تک نہیں آیا۔ٹِنچو نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، پیرس واپس آ کر، یہ بالکل ناممکن لگے گا ۔ یہاں میں اتنی قیمتی چیز کو ایک لمحے کے لیے بھی اکیلا چھوڑنے کی ہمت نہیں کروں گا۔ لیکن چین میں سیکیورٹی اور عوامی اعتماد بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ لاپرواہی نہیں بلکہ ملک کے سماجی اصول اور چھوٹے جرائم کی کمی کو دیکھنے کا ایک تجربہ تھا