بچت کی رقوم سیلاب زدگان پر خرچ کی جائیں‘نیربخاری

 حکومتی ذمہ داران غیر ضروری پروٹوکول ختم ،ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی لائیں
 اقوام متحدہ عالمی اداروں کو سنگین صورت حال پر فوری متوجہ کیا جائے ‘سیکرٹری جنرل پی پی 
سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر متاثرین سیلاب کی مددگاری کیلئے  وفاقی صوبائی حکومتیں یکسو اور یکجا ہوں‘سیکرٹری جنرل پی پی پی پی 
اسلام آباد (آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے اقوام متحدہ عالمی اداروں کو سنگین صورت حال پر فوری متوجہ کیا جائے ‘پارلیمانی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل وفود بیرون ملک روانہ کئے جائیں۔آئینی،سرکاری ریاستی عدالتی حکومتی ذمہ داران غیر ضروری  پروٹوکول ختم  اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی لائیںاور بچت  کی رقوم سیلاب زدگان پر خرچ کی جائیں۔ بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں سید نیرحسین بخاری نے کہا کہ کاروبار مملکت چلانے کیلئے سرکاری حکومتی اخراجات میں زیادہ سے زیادہ بچت کے عملی اقدامات سے بچت کی رقوم سیلاب زدگان پر خرچ کی جائے۔ تمام۔ترقیاتی منصوبہ جات روک کر بجٹ سیلاب متاثرین کی بحالی پر لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ  بچت کی گئی رقوم سے   تباہ حال کسانوں کاشتکاروں کو  بیج و کھاد مفت فراہم کئے جائیں۔صنعتی کاروباری گروپس ہاؤسنگ سوسائٹیوں فضائی اور زمینی سٹاک ایکسچینج فارن کرنسی ڈیلزز چیمبر آف کامرس سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچیں۔