علی پور کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کا آغاز

وزیراعلی پنجاب  کی وزارتی ٹیم سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں علی پور پہنچ گئی
ملتان(آئی این پی)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر علی پور کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔وزیراعلی کی وزارتی ٹیم سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں علی پور پہنچ گئی۔ سیلاب کے دوران جانی نقصان، مکان گرنے یا مویشی کی گمشدگی پر امدادی رقم کی ادائیگی ہوگی۔علی پور میں سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈ دیے جائیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرین اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے امدادی رقم حاصل کر سکتے ہیں