سیلاب زدگان کیلئے نمائشی میچ، شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کیلئے نمائشی میچ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ویڈیو پیغام میں شاہد ا?فریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے چیریٹی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وہ اور دوسرے کرکٹر امدادی میچ میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اس وقت مشکلات کا شکار ہیں۔تمام افراد کو میچ دیکھنے آنا چاہیے تاکہ سیلاب متاثرین کی امداد ہوسکے