حکومت سندھ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان روانہ

کراچی/پشاور(یواین پی)حکومت سندھ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا جبکہ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کیلئے طبی امداد بھیجی گئی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے بھی خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔سندھ کے صوبائی وزیر برائے ریلیف سید مخدوم محبوب زمان نے پشاور گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پرایمرجنسی میں پشاورآیا ہوں یہ احساس دلانے کہ پیپلزپارٹی،حکومت سندھ اوربھٹو خاندان متاثرین کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امداد اپنی جگہ مگر آئندہ بھی اپنیخیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کاساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر افسوس ہوا ہے، وزیراعلی سندھ کی ہدایت پرامدادی سامان کی خریداری ہنگامی صورت حال میں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل 15 ٹرک ہیں،تین ٹرکوں میں واٹرفیلٹریشن پلانٹس ہیں اور11 ٹرکوں میں اشیائے خوراک ہیں