سیلاب زدگان کیلئے چیئریٹی میچ، علی امین گنڈاپور سمیت کابینہ ارکان نے 50، 50 ہزار کے ٹکٹ خرید لئے

پشاور (آئی این پی )پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم آٹھ سال تک تزئین و آرائش کا کام جاری رہنے کے بعد میچز کی میزبانی کے   لئے   تیار  کرلیا گیا گیا۔ہفتے کے روز ہونے والے چیریٹی میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، بابراعظم، کامران اکمل اپنا جلوہ دکھائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے  لئے  چیریٹی میچ پشاور زلمی اور لیجنڈرز الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت کابینہ ارکان نے 50، 50 ہزار روپے کے ٹکٹ خرید لئے۔میچ سے حاصل ہونے والے آمدنی سیلاب زدگان میں تقسیم کی جائے گی۔