گلگت ،ضلع دیامر کے علاقے تھور سے واپڈا کے 2 افسران اغوا

 تھور وادی کے مقامی باشندوں کا جرگہ، عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ 
گلگت(آئی  این پی )گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور(چلاس ) سے واپڈا کے 2 افسران کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے، یہ واقعہ دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کے قریب پیش آیا۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق،   چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کے لئے  تھور کے علاقے گبر گئے تھے، وہاں پہنچنے پر عسکریت پسندوں نے انہیں روک لیا اور اغوا کر کے قریبی پہاڑی علاقے کی طرف لے گئے۔ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ علاقہ پہلے سے ہی عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔اہلکار کے مطابق، اغواکاروں سے محفوظ بازیابی کے لئے مقامی مذہبی رہنمائو ں کو مذاکرات کے عمل میں شامل کیا گیا ہے، اب تک مذاکرات کے 3 دور ہو چکے ہیں