پاکستانی ایئر لائنز سے پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا
پی آئی اے اور نجی ایئر لائن لائسنس لینے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں کب شروع ہوں گی؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہیں جب کہ یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز سے پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس کے حصول میں ناکامی، برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور نجی ایئر لائن ٹی سی او لائسنس لینے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ حاصل کرنا ایئرلائنز کا کام ہے، ایئر لائنز حکام کا موقف ہے کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ ایوی ایشن اتھارٹی کو دیا جاتا ہے کیونکہ اس کا تعلق ملک سے ہے۔ترجمان نے بیان دیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دائرہ اختیار پابندیاں ہٹانے تک تھا