پی آئی اے سے متعلق آڈٹ رپورٹ 12 مارچ کو برطانوی سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائیگی
لاہور(پبلک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزکی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔