بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کی شادی شدہ زندگی میں کشیدگی پیدا ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
شادی کے دو سال بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدہ رہ رہا ہے، جس پر مداحوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ہنسیکا موٹوانی نے گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ فلم "آپ کا سرور" سے بالی ووڈ میں شہرت حاصل کی تھی۔ دسمبر 2022 میں ہنسیکا نے بزنس مین سہیل کتوریہ سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ہنسیکا اپنے شوہر کے والدین کے گھر رہائش پذیر رہیں، تاہم بعد میں دونوں نے اسی عمارت میں علیحدہ فلیٹ لے لیا۔ذرائع کے مطابق فلیٹ میں علیحدہ رہائش اختیار کرنے کے باوجود ان کے درمیان مسائل برقرار رہے، جس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جب بھارتی میڈیا نے سہیل کتوریہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔
دوسری جانب ہنسیکا موٹوانی نے اس معاملے پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں دیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ ہنسیکا نے اپنی "بہترین دوست" کو دھوکا دے کر اس کے شوہر سہیل کتوریہ سے شادی کی تھی اور اب وہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہی ہیں۔ان افواہوں کے باوجود جوڑے کی جانب سے باضابطہ طور پر علیحدگی یا طلاق کے حوالے سے کوئی تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔