اقرار الحسن نے اثاثوں اور ازدواجی زندگی کی تفصیل بتا دی، تین شادیوں کا بھی ذکر کیا

اقرار الحسن نے اثاثوں اور ازدواجی زندگی کی تفصیل بتا دی، تین شادیوں کا بھی ذکر کیا

 پاکستانی اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے حالیہ گفتگو میں اپنی مالی حیثیت، جائیداد اور ازدواجی زندگی کی تفصیل شیئر کی۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور یہ سب حلال ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے۔ اقرار الحسن کے مطابق لاہور ڈی ایچ اے فیز 8 میں ان کا دو کنال کا گھر تقریباً مکمل ہے، کراچی میں کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے ایک کنال کا پلاٹ بھی خرید رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایک گاڑی کرائے پر ہے کیونکہ سرمایہ گھر کی تعمیر میں لگا ہوا ہے۔اپنی تنخواہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ 5 ملین سے زائد ہے، جبکہ کیریئر کی ابتدا لاہور میں بطور رپورٹر 15 ہزار روپے سے ہوئی تھی۔

اقرار الحسن نے اپنی تین شادیوں کا بھی ذکر کیا اور بیویوں کی اخلاقیات کی تعریف کی، کہا کہ تینوں بیویاں مادی چیزوں کی خواہش یا مقابلے میں نہیں پڑتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شادیاں منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ہوئی ہیں، اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چوتھی شادی کی افواہوں کو غلط قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں انہوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ بڑے ہو کر تین شادیاں کریں گے، اور والد کی دو شادیاں ان کے لیے ایک سبق رہی۔