شہرِ قائد اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسوں کے اجرا کی منظوری

شہرِ قائد اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسوں کے اجرا کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) پالیسی بورڈ کے اجلاس میں صوبے میں جدید سفری سہولیات کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد شہریوں کو ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اجلاس کے دوران دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی، جن میں:

کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر
جامشورو اور مٹیاری میں 41 ہزار ہیکٹر پر دریائی جنگلات کا قیام
این ای ڈی یونیورسٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے رعایتی معاہدے پر عمل درآمد شامل ہیں۔
مزید برآں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چانڈکا اسپتال اور جناح اسپتال کی ریڈیالوجی و ڈائگناسٹک لیب سروسز کو آؤٹ سورس کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر اور تیز طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، بورڈ کے دیگر اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جدید الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور عوامی سفری سہولتوں کی بہتری کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوں گی۔