پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ: 2025 کے نئے سال سے 475 بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ: 2025 کے نئے سال سے 475 بسیں چلانے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ نے 2025 کے نئے سال کے آغاز پر فیڈرل بسوں کی تعداد 200 سے بڑھا کر 475 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں 500 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔لاہور میں بسوں کی تعداد 800 تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اور آئندہ برس تک الیکٹرک بسوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچانے کے لیے کام جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے لیے 27 الیکٹرک بسیں بہت جلد پہنچنے والی ہیں، جن کے روٹس اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ بسوں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف نجی گاڑیوں کا رش کم ہوگا بلکہ عوام کو سستی اور معیاری سواری بھی فراہم کی جائے گی۔