الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ، ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس اقساط پر دینے کا اعلان

الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ، ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس اقساط پر دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس دو سال کی آسان اقساط پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف یومِ آزادی پر نئی الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کا اعلان کریں گے۔ اسٹیٹ بینک اور بینک ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکیم کے مسودے کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

اہم نکات:
ہر الیکٹرک بائیک یا رکشہ پر 50 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔
فی الیکٹرک بائیک کی قیمت کا تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
سبسڈی کے بعد بقیہ رقم دو سال کی اقساط میں ادا کرنی ہوگی۔
عمر کی حد: 18 سے 65 سال تک۔
الیکٹرک وہیکل پالیسی کی تفصیلات:
17 کمپنیاں الیکٹرک بائیکس بنانے کیلئے لائسنس حاصل کر چکی ہیں۔
2030 تک 30 فیصد الیکٹرک وہیکلز کے ہدف کا تعین۔
5 سال میں 100 ارب روپے سبسڈی مختص کی جائے گی۔
سبسڈی کا سالانہ پلان:
رواں مالی سال: 9 ارب روپے
سال 2027: 19 ارب روپے
سال 2028: 24 ارب روپے
سال 2029: 26 ارب روپے
سال 2030: 23 ارب روپے
طویل المدتی ہدف:
2030 تک 22 لاکھ 13 ہزار الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ہدف۔
2040 تک 90 فیصد اور 2060 تک 100 فیصد زیرو ایمیشن وہیکل فلیٹ کا ہدف مقرر۔