35 فیصد فلڈ سروے مکمل، 17 اکتوبر سے مالی معاونت کا عمل شروع کیا جائے گا: ڈی جی پی ڈی ایم اے

35 فیصد فلڈ سروے مکمل، 17 اکتوبر سے مالی معاونت کا عمل شروع کیا جائے گا: ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔ مختلف اضلاع میں سروے کی پیشرفت اس طرح ہے:

ساہیوال: 88 فیصد
اوکاڑہ: 78 فیصد
لاہور: 75 فیصد
شیخوپورہ: 70 فیصد
ننکانہ صاحب: 60 فیصد
بہاولنگر: 58 فیصد
وزیرآباد: 55 فیصد
منڈی بہاؤالدین: 54 فیصد
سرگودھا: 46 فیصد
حافظ آباد: 39 فیصد
اب تک 2 لاکھ 64 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کی جا چکی ہیں، جبکہ سروے ٹیموں نے 7 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی کی ہے۔مزید برآں، ٹیموں نے 74 ہزار 638 متاثرہ مکانات کا ڈیٹا جمع کیا ہے، جن میں مکمل طور پر تباہ شدہ اور جزوی متاثرہ مکانات شامل ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق، فلڈ پلینز میں بھی نقصانات کا سروے جاری ہے، اور 17 اکتوبر سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مالی معاونت کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔