وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سب سے بڑا فلڈ سروے جاری، 81,510 متاثرین کی تفصیلات جمع

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سب سے بڑا فلڈ سروے جاری، 81,510 متاثرین کی تفصیلات جمع

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے شروع کیا گیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 اضلاع میں 1,857 ٹیموں نے حصہ لیا اور اب تک 81,510 متاثرین کی تفصیلات اکٹھی کی جا چکی ہیں۔سروے میں 56,207 کسانوں کی فصلوں کے نقصانات، 53,985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی، 24,246 مکانات اور 1,057 مویشیوں سے محروم افراد کے بارے میں معلومات جمع کی گئی ہیں۔ مختلف ادارے اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر ڈیٹا جمع کر رہے ہیں اور کشتیوں کی مدد سے متاثرہ دیہات کا وزٹ بھی کیا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ روزانہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سیلاب متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی اور نعرے بلند کیے۔