وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فلڈ سروے جاری، متاثرین کیلئے ریلیف کارڈز کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فلڈ سروے جاری، متاثرین کیلئے ریلیف کارڈز کا اعلان

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فلڈ سروے تیزی سے جاری ہے۔

متاثرین نے بروقت اقدام پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں اور کہا کہ نقصان کے ازالے سے مریم نواز نے خدمت کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہر فرد تک پہنچیں گے اور ان کے نقصان کا ازالہ ہوگا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرہ 27 اضلاع میں 1314 ٹیمیں سرگرم ہیں۔ اب تک:

41,735 متاثرین کا ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے۔
28,632 کسانوں کی متاثرہ فصلوں کی تفصیلات مرتب کی گئی ہیں۔
49,510 ایکڑ اراضی متاثر ہونے کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
12,500 مکانات کے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔
پی آئی ٹی بی، پیلارا اور نادرا سے تصدیق کے بعد متاثرین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی فلڈ ریلیف اے ٹی ایم کارڈز جاری کیے جائیں گے۔