4 اکتوبر احتجاج کیس: اعظم سواتی مالی معاونت کے مقدمے سے بری

4 اکتوبر احتجاج کیس: اعظم سواتی مالی معاونت کے مقدمے سے بری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کی مبینہ مالی معاونت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کو بری کر دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا ایک بھی گواہ اعظم سواتی کے خلاف گواہی نہیں دے سکا، جبکہ مالی معاونت کے الزام کے باوجود کوئی بینک اکاؤنٹ یا متعلقہ مالی شواہد بھی پیش نہیں کیے گئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اس وقت وہ پہلے ہی جیل میں تھے۔جج طاہر عباس سپرا نے مزید واضح کیا کہ اعظم سواتی کی بریت کا دیگر ملزمان کے مقدمات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ ان کے خلاف الزامات کی نوعیت مختلف ہے اور باقی ملزمان کا ٹرائل الگ سے جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ نون میں درج کیا گیا تھا۔