وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور ایلیٹ ٹریننگ کورس اور سی ٹی ڈی کورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی تربیت اور رسپانس ٹائم میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔ انہوں نے زیرِ تربیت اہلکاروں کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ سکول سکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو ایلیٹ ٹریننگ سکول میں جاری تربیتی سرگرمیوں، سکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ زیرِ تربیت اہلکاروں کی فائرنگ سکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے افسران اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی کے ہمراہ وزیر مملکت طلا چودھری بھی موجود تھے۔ دونوں نے تربیتی سہولیات، راپلنگ اور دیگر فزیکل مشقوں کا معائنہ کیا اور ترقیاتی و پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا۔