محسن نقوی کا پنجاب پولیس کی بہادری کو سراہا، حملہ ناکام بنانے پر شاباش

محسن نقوی کا پنجاب پولیس کی بہادری کو سراہا، حملہ ناکام بنانے پر شاباش

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب پولیس کی بہادری کو سراہا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ واہوا کی جھنگی پولیس چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان سیسہ پلائی دیوار بن کر حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوئے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان شاباش کے مستحق ہیں اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دہشت گردوں کے حملوں کو کامیابی سے پسپا کیا ہے۔