برطانیہ کا شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان

برطانیہ کا شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ بادشاہ چارلس سوم کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس دسمبر سے عوام کو جاری کیے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹس کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے، جس میں بادشاہ چارلس سوم کا شاہی نشان نمایاں طور پر موجود ہے۔ اس نشان میں "ٹیوڈر تاج" (Tudor Crown) شامل ہے، جو شاہی وقار اور برطانوی روایات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کی جھلک بھی شامل کی گئی ہے تاکہ ملک کی شناخت اور تاریخ کو اجاگر کیا جا سکے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق، ملکہ الزبتھ دوم کے دور کے نشان والے پاسپورٹس اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے، انہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ 2023 سے برطانیہ میں پاسپورٹس بادشاہ چارلس سوم کے نام سے جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ان پر بادشاہ کا نیا شاہی نشان بھی شامل کیا گیا ہے۔