یو اے ای میں قید 4,700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ

یو اے ای میں قید 4,700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ

حکومت پاکستان نے یو اے ای میں مختلف جرائم کے الزامات میں قید 4,700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں 5,292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں، جن میں منشیات کے جرائم، فراڈ، دھوکہ دہی، جنسی ہراسانی، چوری، قتل اور راہزنی شامل ہیں۔اس فیصلے کے تحت، یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2,470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، فراڈ اور دھوکا دہی کے جرائم میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔ چوری کے جرائم میں ملوث 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

 قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے ہیں، اور غیر قانونی طور پر یو اے ای میں مقیم 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔یو اے ای حکام نے حکومت پاکستان کو ان جرائم کی تفصیلات فراہم کی تھیں، جس کے بعد وزارت داخلہ نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ اس فیصلے کا مقصد ان پاکستانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور ملک کی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔