بحرین نے کویتی شہریت سے محروم شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹس جاری کر دیے

بحرین نے کویتی شہریت سے محروم شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹس جاری کر دیے

بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی ہدایت پر ایسے بحرینی شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹس جاری کیے گئے ہیں جنہیں حال ہی میں کویتی شہریت سے محروم کیا گیا تھا۔

 بحرینی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد متاثرہ شہریوں کو آزادانہ سفر کی سہولت فراہم کرنا اور ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے، جن میں شناخت اور نقل و حرکت کا حق شامل ہے۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق تمام متاثرہ شہریوں کے پاسپورٹس فوری طور پر تجدید کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر سفر کر سکیں۔ یاد رہے کہ سال کے آغاز میں کویت نے 4,141 افراد کو شہریت سے محروم کیا تھا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، اور کویتی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ شہریوں کو شہریت سے محروم ہونے کے باوجود وہ تمام مراعات حاصل رہیں گی جو پہلے میسر تھیں۔