اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں چور گینگ کا سرغنہ2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرلیاگیا۔ پولیس ترجمان عرفان سندھو جٹ کے مطابق ایس ایچ او طاہر بشیر تھانہ راوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،ملزموں کی شناخت جمشید، اشفاق اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی،ان کے قبضہ سے 9 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدہوا جس میں 3 مویشی، ایک موٹر سائیکل، ایک ٹیوب ویل موٹر، بجلی کی تاریں اور 2 لاکھ روپے نقدی شامل ہے۔ ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز بھی بر آمد ہوا، دوران تفتیش ملزموں نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے