جرائم پیشہ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی :ڈی پی او ارسلان زاہد
ننکانہ صاحب( خصوصی رپورٹ ) خطرناک ڈکیت و چور گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 10لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔ ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر تھانہ واربرٹن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت و چور گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزموں کو گرفتار کیا جن میں ناصر، عدیل اور آصف شامل ہیں، ملزموں نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں کیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، چوری شدہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے، جس کی مجموعی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے رابری اور چوری کی 18 وارداتوں کا سراغ ملا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او ارسلان زاہد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔