لاہور(خصوصی رپورٹ)سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے گورنمنٹ حنفیہ اسلامیہ ہائی سکول قصور سے طالبعلم کونقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان جاری ہے۔ اسلامیہ ہائی سکول میں ریاضی کے پرچے پر رول نمبر 219374 آکاش شاہ طیب نقل کرتے پکڑ ا گیا۔ اس کیخلاف یو ایم سی کیس رجسٹرڈ کر دیا گیا ۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کی سینٹر سپرنٹنڈنٹ خالد محمود کو شاباش اور کہا ہے کہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ٹیمیں فعال ہیں۔