بروقت علاج نہ ہونے پر بانی کوبرین ہیمرج کا خدشہ، سلمان صفدر

 اسلام آباد (بیورو رپورٹ، خصوصی رپورٹ) بیرسٹر سلمان صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان کا بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ طویل وقفے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس کے بعد عدالت میں دونوں کی فوری اسپتال منتقلی اور آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کا بلڈ پریشر یکم نومبر کو 192 تک پہنچ گیا تھا اور بروقت علاج نہ ہونے سے سنگین طبی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ سلمان صفدر نے بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہونے اور 15 نومبر کو متوقع سرجری کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سابقہ سرجریوں کی تفصیلی رپورٹس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام قانونی معاملات عدالتوں کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔